دینہ: منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7 لیٹر شراب برآمد کر لی، پولیس نے مقدمات درج لئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس منگلا کینٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش عادل، حیدر اور ہارون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ان کے قبضہ سے 7 لیٹر شراب برآمد کر لی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔