جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ون ویلنگ/ ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ رکھنے والےاور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم نے ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان ذیشان اور شرجیل کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔
ایس ایچ او سوہاوہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان آفتاب اور امجد کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 2 پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔
ایس ایچ او جلالپور شریف اللہ دتہ اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم صابر حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس ایچ او سول لائنز ضمیر حسین اور ٹیم نے 2 منشیات فروش ملزمان افضل اور ایاز کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 15 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔