سماجی شخصیت چوہدری فرحت ضیاء ایڈووکیٹ کا مفت آٹے سے محروم افراد کیلئے راشن پیکج دینے کا اعلان

0

جہلم: سماجی شخصیت چوہدری فرحت ضیاء ایڈووکیٹ کا مفت آٹے سے محروم افراد کیلئے راشن پیکج دینے کا اعلان، ڈپٹی کمشنر جہلم نے تقسیم کا آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کے دوران کچھ شہریوں کے ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ ہونے یا آٹے کیلئے اہل نہ ہونے پر سماجی شخصیت چوہدری فرحت ضیاء ایڈووکیٹ نے آٹے سے محروم افراد کو مفت راشن پیکج دینے کا اعلان کرتے ہوئے سینکڑوں خاندانوں کیلئے راشن پیکج آٹے پوائنٹ پر مہیا کر دئیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سماجی شخصیت کی جانب سے اس اقدام پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مثالی قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے آٹے سے محروم افراد کو راشن پیکج کی تقسیم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم میں مخیر حضرات نے مثال قائم کر دی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.