ڈپٹی کمشنر کا نکاسی آب کے مسئلہ کا جائزہ لینے کیلئے روہتاس روڈ کادورہ، مسئلہ جلد حل کروانے کی یقین دہانی

0

جہلم: روہتاس روڈ پر نکاسی آب کے مسئلہ کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم کا دورہ، اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کو مسئلے سے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر کی مسئلہ جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے روہتاس روڈ جہلم پر عرصہ دراز سے نکاسی آب کے مسئلہ اور عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا جہاں سابق ممبران اسمبلی چوہدری ندیم خادم اور سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین اور دیگر شہریوں نے ڈی سی جہلم کو اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے مسئلہ کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ حکام سے بھی اس مسئلہ بارے آگاہی حاصل کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے مسئلہ کو جلد حل کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.