سوہاوہ کے نواحی علاقہ گدڑیام سے 45 سالہ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

0

سوہاوہ: قتل یا خودکشی، سوہاوہ کے نواحی علاقے گدڑیام میں 45 سالہ خاتون کی پنکھے سے پھندا لگی لاش برآمد، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقے گدڑیام میں 45 سال کے قریب عمر کی خاتون نگہت بی بی زوجہ نزاکت حسین کی پنکھے سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس تھانہ سوہاوہ کو اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر محمد طارق ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے بھائی تبسم فاروق نے یہ الزام لگایا ہے کہ میری بہن نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے کیونکہ خاتون کے شوہر نے تقریباً 10 سال قبل دوسری شادی کی تھی اور میری بہن کی شادی کو 25 سال ہو گئے ہیں اور ان کے تین بیٹے ہیں جن کی عمریں بالترتیب 21 سال 12 سال اور 10 سال ہیں میری بہن کا اکثر و بیشتر شوہر سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور آج میری بہن کو اس کے شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر قتل کر دیا ہے۔

پولیس تھانہ سوہاوہ نے مقتولہ کے بھائی کا بیان ریکارڈ کر کے مرنے والی خاتون کے شوہر اور اس کی دوسری بیوی کو شامل تفتیش کر لیا اور دوسری جانب مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے اب رپورٹ آنے پرقتل یا خودکشی کا پتہ چلے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.