جہلم میں پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلواتے ہوئے موٹرسائیکل کو آگ لگنے سے جھلسنے والی بچی جان کی بازی ہار گئی۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جہلم میں جی ٹی ایس چوک اٹک پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلواتے ہوئے موٹر سائیکل کو اچانک آگ لگ گئی جس پر ایک فیملی سوار تھی، موٹر سائیکل پر سوار قیصر سٹیج ڈیکوریٹر کی بچی آگ میں جھلس گئی۔
جہلم میں پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلواتے ہوئے موٹرسائیکل کو آگ سے جھلسنے والی بچی جان کی بازی ہار گئی
مزید: https://t.co/lC8poQtsnX pic.twitter.com/SLC1cJDqAf
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) September 4, 2023
موٹرسائیکل پر سوار بچی کو آگ نے شدید متاثر کیا تھا جسے فوری طور ہر جناح ہسپتال کے آئی سی یو برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج جان کی بازی ہار گئی۔