ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر گرین بیلٹ جی ٹی روڈ پر پودے لگانے کا کام شروع

0

جہلم: گرین بیلٹ کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا جائے گا تا کہ جہلم داخل ہونے والے لوگوں پر خوشگوار اثر پڑے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گرین بیلٹ پر شجر کاری کے آغاز کا جائزہ لینے کے بعد کہی۔ انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹ ایک بہترین جگہ ہے اور یہاں سینکڑوں پودے لگائے جا سکتے ہیں جس سے نہ صرف ماحول خوشگوار ہو گا بلکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سے گزرنے والے لوگوں پر شہر کے حوالے سے بہتر تاثر قائم ہو گا۔ گرین بیلٹ پر پھولوں، سایہ دار اور خوبصورتی پیدا کرنے والے پودوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.