پنڈدادنخان: اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

0

پنڈدادنخان: ایس ایچ او جلالپور شریف احسان عباس اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی شناخت ذوالفقار احمد کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ رائفل 12 بور رپیٹر برآمد کر لی گئی،ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر توقیر نامی شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

جلالپور شریف پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد عاطف سے ناجائز اسلحہ رائفل 8 ایم ایم برآمد کر لی۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.