حکومت سے مذاکرات ناکام ہوئے تو تاریخی لانگ مارچ ہو گا، فواد چوہدری

0

جہلم: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے’۔


انہوں نے کہا کہ ’یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے، مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کے لیے تیار ہو جائیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا‘۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.