جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ٹیکس آگاہی سیمینار کا انعقاد

0

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ٹیکس آگاہی سیمینار کا انعقاد، کمشنر ان لینڈ ریونیو کی سیمینار میں شرکت۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئیر افتخار قریشی ہال میں ٹیکس کی آگاہی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمشنر ان لینڈ ریونیو سید خالد شاہ تھے۔

سیمینار میں ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو عمر یار اور ان لینڈ ریونیو آفیسر ساجد فاروق، خاور یعقوب، عدنان فراز ،عرفان زبیر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر ملک محمد اقبال اعوان ،ٹیکس بارایسوسی ایشن کے عہدیداران موجود تھے۔

سید خالد شاہ نے کہاکہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اس تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، گوشوارے وقت پر جمع کروائیں قومی فریضہ سمجھ کر ٹیکس جمع کروائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.