جہلم میں خاتون کو اغواء کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

0

جہلم: ایس ایچ او صدر عمران حسین اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو اغوا کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ملزمان کی شناخت آفتاب، غلام مصطفیٰ، منظور حسین اور مصور حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے میری بیٹی کو زیادتی کرنے کی نیت سے اغواء کیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، عورتوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.