دھریالہ جالپ میں حکومتی ناقص پالیسیوں، مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافوں پر احتجاج

0

پنڈدادنخان: ملک بھر کی طرح دھریالہ جالپ میں بھی حکومتی ناقص پالیسیوں، مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافوں پر عوام سراپا احتجاج، حکومت اور محکمہ واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہاں ملک بھر میں مہنگائی غربت بے روزگاری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی۔ مسائل کی دلدل میں پھنسی عوام کو سڑکوں پر نکلنے اور خودکشیوں پہ مجبور کردیا وہیں دھریالہ جالپ کے عوام اور انجمن تاجران بھی پریشان حال اور احتجاج کے لئے مجبور ہوگئے۔

انجمن تاجران دھریالہ جالپ کے عہدیداران اور علاقائی عوام نے واپڈا اور حکومت کے خلاف پرامن ریلی کا اہتمام کیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انجمن تاجران کے عہدیداران کی کال پر تاجروں نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے چھوٹی بڑی تمام دکانیں بند کرکے کاروباری مصروفیات ترک کردیں۔

ریلی کے شرکاءشدید نعرے بازی کرتے ہوئے دھریالہ جالپ سے واپڈاآفس فیکٹری موڑ تک گئے، وہاں پر انجمن تاجران کے صدر راجہ الیاس نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جگا ٹیکسوں سے بھر پور ناجائز بجلی کے بلز کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے تک کوئی بل جمع نہیں کروائیں گے۔

راجہ الیاس کا کہنا تھا کہ بلوں کی عدم ادئیگی پر کنکشن منقطع کرنے آنے والا واپڈا اہلکار اپنا ذمہ دار خود ہوگا۔

صدر انجمن تاجران نے مزید کہا کہ اگر عوامی مشکلات کا حل نہ نکالا گیا تو ہمارے احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہوسکتا ہے اور چند روزہ انتظار کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.