سوہاوہ/ ڈومیلی: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری محمد افضل اور انچارج چوکی کسیال صداقت علی کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت انجم، زوہیب، ریحان اور عامر کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے پسٹل 30 بور معہ راؤنڈز برآمد کر لئے گئے، ملزمان سے مسروقہ رقم ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور مال مسروقہ مالیتی 28 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔