ڈی پی او کا پولیس لائنز جہلم میں نئے بھرتی ہونے والے پولیس افسران کے ساتھ اجلاس کا انعقاد

0

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس لائنز جہلم میں نئے بھرتی ہونے والے پولیس افسران کے ساتھ پولیس اجلاس کا انعقاد کیا۔

ڈی پی او جہلم نے پولیس افسران کے ساتھ خطاب کیا اور محکمے میں میرٹ پر بھرتی ہونے پر مبارکباد دی،بھرتی ہونے والے پولیس افسران میں ضلع پولیس کے 100 افسران اور ٹریفک پولیس کے 62 افسران شامل ہیں، بھرتی ہونے والے افسران میں 51 لیڈی پولیس افسران بھی شامل ہیں۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس کی زیر نگرانی نئے بھرتی ہونے والے پولیس افسران کی بنیادی ٹریننگ شروع کر دی گئی ہے، اجلاس کے اختتام پر شرکاء کو ٹی پیش کی گئی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ آپ سب کو آور آپ کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں آپ سب خوش اسلوبی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں گے، نظم و ضبط قائم رکھتے ہوئے اپنے اچھے اخلاق اور رویے سے لوگوں کو متاثر کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.