جہلم اور دینہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا دائرہ کار شہر سے نکل کرمضافاتی علاقوں تک پھیلنے لگا

0

جہلم: غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا دائرہ کار شہر سے نکل کرمضافاتی علاقوں تک پھیلنا شروع ہو گیا، غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی بھرمار، بااثر مالکان سادہ لوح افراد کو لوٹنے میں مصروف، انتظامیہ متعدد کالونیوں کو غیر قانونی قرار دینے کے باوجود سر بمہر کرنے اور تشہیر کرنے سے گریزاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہروگردونواح میں پہلے سے ہی غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں کی بھرمار ہو چکی ہے ان ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان عوام کو سنہرے خواب دکھا کر ان کی جمع پونجی لوٹنے میں مصروف ہیں اب ان ہاؤسنگ سکیموں کا دائرہ کار بڑھ کرمضافاتی علاقوں تک پہنچ چکاہے دن بدن ہاؤسنگ کا لونیوں اور ٹاؤنز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

جہلم اور دینہ شہر سے ملحقہ علاقوں میں بھی غیر قانو نی اور غیر منظور شدہ سکیموں کے جراثیم تیزی کے ساتھ پھیلنا شروع ہو چکے ہیں۔ بااثر مالکان ماہانہ اقساط کی آڑ میں سادہ لوح غریب محنت کشوں سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ویب سائٹس پر ہاؤسنگ کالونیوں کے داخلی گیٹ اور جعلی گھروں کی پرکشش تصویریں اپ لوڈ کر کے ہزاروں رو پے مرلہ والی جگہ لا کھوں رو پے فی مرلہ کے حساب سے سادہ لوح شہریوں کو ڈویلپمنٹ کے سنہری خواب دکھا کر فروخت کر رہے ہیں۔

ان غیر قا نونی کا لونیوں کا نہ تو میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسل سے نقشے منظور ہیں اور نہ ہی مالکان نے میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسلوں سے منظوری کے لئے رجوع کیا ہے، جس کی وجہ سے ہاؤسنگ کالونیوں میں جگہ خریدنے والے درجنوں افراد زہنی پریشانی میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں کیونکہ وہ بغیر نقشہ منظور ی تعمیرات نہیں کر سکتے۔

متاثرین نے بتایا کہ میونسپل کمیٹیاں اور ضلع کونسلز غیر قانونی کالونیاں بننے ہی کیوں دیتے ہیں اگر یہ کالونیاں میونسپل کمیٹیوں کی ملی بھگت سے تیار نہیں ہو رہیں تومیونسپل کمیٹیوں کی انتظامیہ بااثر مالکان کے خلاف آپریشن شروع کریں اور وہاں پر موجود سامان کو سرکاری تحویل میں لیکر نیلام کیا جائے تاکہ سادہ لوح شہری نوسرباز افراد کی لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.