صحافیوں کی فلاح و بہبود ہمارا مشن ہے۔ مرزا قدیر بیگ، چوہدری مہربان حسین

0

جہلم: صحافیوں کی فلاح و بہبود ہمارا مشن ہے، قلم کی حرمت اور قلم کاروں کے حقوق کی جد و جہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار صدر میڈیا ون مرزا قدیر بیگ اور جنرل سیکرٹری چوہدری مہربان حسین نے میڈیا ون کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ون بہادر جمہوری روایات کا امین ہونے کے ساتھ اعلیٰ روایات کا علمبردار بھی ہے۔

چیئرمین میڈیا ون سید اکرم حسین شاہ نے کہا کہ صحافت میں جدت آنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے، میڈیا ون سے وابستہ قلمکاروں نے ہمیشہ مثبت انداز اپناتے ہوئے اپنے شہر اور ضلع کی بہتری کے لیے قلیدی کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔

اجلاس سے صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، معروف سینئر صحافی وسیم قریشی، جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب سید مستفیض اقبال بخاری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر سید ناصر محمود، چوہدری تصور حسین ، چوہدری دانیال عابد، راجہ نوبہار خان، چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان ، ملک انجم یوسف، نعیم اختر بھٹی، ڈاکٹر اعجاز اعوان ، وسیم تبریز، فضل خان، عاطف بٹ، عبدالغفارآذاد، اسماعیل افتخار، اشرف جنجوعہ، چوہدری عکراش کامران گجر، سید مظہرعباس، مشرف جنجوعہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.