تھانہ دینہ کے مشہور قتل کیس کا فیصلہ، موہال کے رہائشی کو قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت

0

دینہ کے نواحی علاقہ میں قتل کے مشہور کیس کا فیصلہ، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ابوبکر کو 3 بار سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ مالدیو میں روہتاس روڈ پر 17 دسمبر 2021ء کو لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کر کے ملزم ابو بکر نے موہال کے رہائشی چوہدری غالب حسین کو قتل کر دیا تھا اور پولیس تھانہ دینہ نے مقتول کے بھائی اخلاق حسین ولد خادم حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم ابو بکر کو گرفتار کر لیا تھا۔
تھانہ دینہ کے مشہور قتل کیس کا فیصلہ، موہال کے رہائشی کو قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت
پولیس نے ٹھوس شوائد کے ساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمے کی مؤثر پیروی کی جس کے پیش نظر راجہ اقبال سول جج کی عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ابو بکر کو قتل کے جرم میں 3بار سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.