جہلم کی دکانوں میں 2 نمبر پاپڑ، چپس، دال نمکو کی فروخت، بچے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

0

جہلم: شہر کے گلی محلوں سمیت مضافاتی علاقوں کی دکانوں میں 2 نمبر پاپڑ، چپس، دال نمکو کی فروخت جاری، معصوم بچے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اورگردونواح کی دکانوں پر 2 نمبر پاپڑ، چپس، نمکو کی فروخت جاری ہے، ان پاپڑ ، چپس سمیت نمکو کو کیمیکل اجزاء ٹاٹری اور دیگر مضر صحت مرچ مصالحوں سے چٹ پٹے بنا کر چھوٹے بڑے پیکٹوں میں پیک کرکے تیار کئے جا رہے ہیں جس کی سپلائی شہرمیں قائم مختلف بااثر ڈیلروں کو کی جاتی ہیں جہاں سے مختلف دکاندار سمیت ڈیلر اپنی موٹر سائیکلوں میں رکھ کر شہر کے مضافاتی علاقوں کی دکانوں پر سپلائی کرتے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب سے بچوں نے ان چٹ پٹے پاپڑوں کا استعمال کرنا شروع کیا ہے تب سے بچوں نے گھر کا کھانا ترک کر چکے ہیں، انہیں گھر کے کھانے پسند ہی نہیں آتے ، ان پاپڑوں کا استعمال بچوں میں نشے کی طرح پھیلتا جا رہا ہے، ان پاپڑوں، چپس، نمکوکے استعمال سے بچے گلے، پیٹ، معدے کی بیماریوں سمیت دیگر موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان پاپڑوں کے مختلف اقسام و برانڈ کے نام رکھے گئے ہیں جو کہ زیادہ انڈین کارٹونز سے تشبیہ دے رکھی ہے جس کو دیکھ کر بچے شوق سے بیماریاں خرید تے ہیں۔ کم عمر بچوں سمیت نوجوا ن بھی اس زہریلے نشے کا بڑھتا ہوا رجحان انتہائی خطرناک ہے۔

شہریوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مضر صحت پاپڑوں کو تیار کرنے والی فیکٹریوں، ڈیلروں اور دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جائے تاکہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.