جہلم: محکمہ زراعت آفیسرڈاکٹر بشریٰ صدیق پی پی پیسٹ وارنگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈر تحصیل جہلم نے مرزا قیصر زرعی ادویات سٹور سنٹر ملہو سنگھوئی تحصیل جہلم میں گواہ محمد رمضان کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر دکان پر چھاپہ مار کر 11 اعشاریہ 25 لیٹر زائد المعیاد زرعی ادویات جو فروخت کی جارہی تھیںبر آمد کیں۔
قبضہ میں لیکر تفصیل فارم نمبر11 پر سیریل نمبر3-1 پر درج کرکے فرد مقبوضگی مرتب کی جس کی ایک کاپی موقع پر موجود ملزم مذکورہ دکاندار کو وصول کرائی ، ملزم متذکرہ نے دفعات A-21 بمطابق پیسٹی سائیڈ آرڈیننس 1971 امنڈمنٹ ایکٹ 2012 امنڈمنٹ رولز 2018ء11(2)(9),9(5) کی خلاف ورزی کی ہے جو کہ A-26 کے تحت قابل دست اندازی پولیس اور ناقابل ضمانت ہے۔
مقدمہ درج کرکے زرعی ادویات کو گواہ کی مدد سے موقع پر قبضہ میں لے کر تھانہ چوٹالہ میں ایف آئی آر درج کروا کر کے تفتیش شروع کر وادی ہے۔