حلقہ پی پی 27 کے عوام کو دعویداروں کی نہیں خدمتگاروں کی ضرورت ہے۔ ناصر جاوید وڑائچ

0

پنڈدادنخان: چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو دعوے داروں کی نہیں خدمت گاروں کی ضرورت ہے، کیچڑ اچھالنے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، عملی خدمت سے عوام کے دلوں پر راج کریں گے۔ ہمارے عوام سیاستدانوں کے رسمی نعروں، جھوٹے وعدوں اور عوامی خدمتگاری کے کھوکھلے دعوؤں سے مایوس ہوچکے ہیں۔

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 27 تحصیل پنڈدادنخان چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے تحصیل پریس کلب (ر) پنڈدادنخان کے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے ہمیں موقع دیا تو حلقہ کے عوام کو اپنے انتخاب پر پچھتاوا نہیں ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) اور میاں برادران نے مجھے نامزد کرکے پارٹی ٹکٹ سے نوازا تو میرے خدا سے وعدہ ہے رسمی خادم نہیں انشاء اللہ عملی خدمت گار بن کے حلقہ کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقہ کے چیف سپوٹران نے میری حمایت کو پارٹی ٹکٹ سے مشروط کیا ہے، میں مسلم لیگ (ن)کی ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوا تو بہت سے مظبوط دھڑے والے لوگوں کی سپوٹ حاصل ہوگی۔

ناصر جاویدنے گفتگو میں مزید کہا کہ خداوند کریم دلوں کے بھید خوب جانتے ہیں، دعاگو ہوں کہ میری نیت خالصتاً عوامی خدمت اور حلقہ کی تعمیروترقی ہے تو مجھے کامیابی سے ہمکنار کریں ورنہ جو امیدوار بھی حلقہ کے عوام کے حق میں بہتر نیت سے میدان میں ہو اسے کامیابی ملے۔

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے عوام سیاستدانوں کے رسمی نعروں،جھوٹے وعدوں اور عوامی خدمتگاری کے کھوکھلے دعوؤں سے مایوس ہوچکے ہیں۔ حلقہ کے عوام نے مجھے اس قابل سمجھا خدا نے میری نیت عوامی حق میں بہتر جانتے ہوئے فریضہ سونپا تو دعوؤں وعدوں سے نہیں عملی طورپر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.