دینہ کے علاقہ نکودر میں شہدائے آزادی کے لئے خصوصی طور پر قرآن خوانی کا اہتمام

0

دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے علاقہ نکودر میں علاقہ کی معروف شخصیت پیر سید زاکر حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نکودر شریف کی رہائش گاہ پر 76 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر شہدائے آزادی کے لئے خصوصی طور پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات سمیت اہلیان علاقہ نے آزادی شہداء کے لئے قرآن خوانی کی تقریب میں خصوصی حصہ لیا۔ اس موقع پر محمد عمیر نقشبندی نے ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا ،قرآن خوانی کے بعد ختم پاک پڑھا گیا۔

اس موقع پر پیر سید رضا حسین شاہ جماعتی خطیب جامع مسجد نکودر نے عالم اسلام سمیت وطن عزیز پاکستان اور شہداء آزادی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔ یوم آزادی کی اس پروقار اور روح پرور تقریب کے اختتام پر وسیع لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.