جہلم: پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی ڈویژن میں پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔
ای رجسٹریشن بارے تمام ریوینیو افسران و سٹاف کی ٹریننگ ضلع کونسل ہال میں منعقد کی گئی۔ کمشنر لیاقت چٹھہ نے راولپنڈی ڈویژن میں ای رجسٹریشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کو گھر بیٹھے ہی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای رجسٹریشن کے لیے ویب پورٹل بنایا گیا ہے جس سے مڈل مین ، ٹاؤٹ مافیا، جعل سازی کا خاتمہ ہو سکے گا۔ گڈ گورنس کیلئے عوام کی شمولیت اور انفرادی ذمہ داری کو یقینی بنایا گیا ہے۔
محکمہ ریونیو کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صارفین ای سٹامپ ویب پورٹل سے چالان حاصل کریں گے۔ بینک آف پنجاب میں مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد صارفین گھر بیٹھے وثیقہ لکھ سکیں گے۔