علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء و طالبات درسی کتب نہ ملنے پر پریشان

0

پڑی درویزہ: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء و طالبات پریشان پہلی مشق جمع کرنے کی تاریخ گزر گئی تا حال درسی کتب طلباء کو وصول تک نہ ہوئیں، وائس چانسلر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کا معیاد دن بدن کمزور ہونے لگا ہے۔ سمسٹر بہار 2023ء کے لئے جن طلباء نے داخلہ ارسال کیا ہے انہیں تا حال درسی کتب موصول نہ ہوئیں ، مشق نمبر 1ٹیوٹر ز کو ارسال کرنے کی تاریخ گزر گئی طلباء و طالبات سخت پریشان ہیں۔

طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ چندے عرصہ سے یونیورسٹی کا تعلیمی معیار کمزور ہوتا محسوس ہوتا ہے۔ طلباء و طالبات نے شکایت کی ہے کہ ٹیوٹر کو مشقیں پڑتال کے بعد واپس کرنے کا پابند نہیں کیا جاتا جس سے طلباء کو اپنی کارکردگی کا پتہ نہیں چلتا اس طرح طلباء اندھیرے میں رہتے ہیں۔

طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے میلنگ سیکشن کو جلد کتب ارسال کرنے کی ہدایت کریں نیز مشقی شیڈیول کو تبدیل کرنے پر نظر ثانی کریں۔

علاوہ ازیں طلباء و طالبات نے یہ مشترکہ مطالبہ کیا ہے تمام رجسٹرد ٹیوٹر ز کو پابند کیا جائے کہ وہ مشقیں چیک کر کے بر وقت طلبا و طالبات کو واپس کریں تا کہ کارکردگی کے مطابق اگلی مشق تیار کی جا سکیں۔ نیز ٹیوٹر حضرات ہائی سکول سطح کے نہیں ہونے چاہئے بلکہ صرف کالج یا یونیورسٹی سطح کے ہونے چاہئے تا کہ یونیورسٹی کا معیار بہتر ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.