پنڈدادنخان: موٹر سائیکل چور سمیت لڑائی جھگڑے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

0

پنڈدادنخان: ایس ایچ او للِہ عبدالرحمٰن اور ٹیم نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم سمیت لڑائی جھگڑے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔

پولیس نے ملزم قیصر کو گرفتار کر کے 3 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے جبکہ لڑائی جھگڑے اور اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے والے ملزمان سرفراز، حیات اور آصف کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او للِہ اور ٹیموں کو شاباش دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.