ضلع کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں بھی پندرہ روزہ صفائی مہم جاری

0

پنڈدادنخان: حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے ڈوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں بھی پندرہ روزہ صفائی مہم کا کام جاری ہے جس میں سب سے پہلے شہر بھر کی مین سڑکوں سے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جن میں مین چوک مسافر خانے اور مارکیٹیں شامل ہیں جب کے روٹین کے مطابق ہر وارڈ کے گلی محلوں ے نالے نالیوں کی صفائی بھی جاری ہے جو کہ پندرہ روز میں مکمل کر لی جائے۔

صفائی مہم کے حوالہ سے اسسٹنٹ سی او کھیوڑہ حاجی سلیمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم کی مانیٹرننگ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو اور چیف آفیسر ملک خالد کر رہے ہیں۔ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے شہری عملہ کے ساتھ تعاون کریں کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے 03005332259 پر رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر کو نیٹ اینڈکلین کیا جائے گا ایسی جگہ جہاں عملہ نہیں پہنچ پاتا اس کی بھی نشاندہی کریں تاکہ بروقت صفائی کا کام شروع کروایا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.