پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔
اشتہاری مجرم کی شناخت ساجد زمان کے نام سے ہوئی ہے، اشتہاری مجرم نے ساتھیوں سے مل کر اعجاز نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اشتہاری مجرم سے وقوعہ کے وقت استعمال ہونے والا اسلحہ 44 بور رائفل بھی برآمد کر لی گئی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ہے جبکہ ایس ایچ او پنڈ دادنخان اور ٹیم کو شاباش بھی دی گئی۔