ضلع جہلم میں چائلڈ لیبر کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔ تنویر ہمایوں

0

جہلم: حکومت پنجاب نے سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پنجاب اور ڈائر یکٹر جنرل لیبر وچائلڈ لیبر پنجاب کی سربراہی میں پورے پنجاب اور چائلڈ لیبر کے خلاف بھر پور مہم شروع کر رکھی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیبر و چائلڈ جہلم تنویر ہمایوں کے مطابق ضلع بھر میں بھی چائلڈ لیبر کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔ 15 سال سے کم عمر بچے سے کیسی بھی قسم کا کام لینا چائلڈ لیبر کے زمرے میں آتا ہے جس کی سزا لیبر قوانین میں قید اور بھاری جرمانے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف دکانوں / ہوٹلوں ور کشاپوں اور دیگر تجارتی ادارہ جات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر و چائلڈ لیبر تنویر ہمایوں نے عوام اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے سلسلہ میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون کریں اور چائلڈ لیبر کی اطلاع دیں تاکہ چائلڈ لیبر کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.