جہلم سمیت پنجاب بھر میں لائسنس کارڈ کے بعد ٹکٹیں بھی ختم ہو گئیں

0

جہلم سمیت پنجاب بھر میں لائسنس کارڈ کے بعد ٹکٹیں بھی ختم ہو گئیں، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ٹیسٹنگ سنٹر ز میں اضافے سے ٹریفک پولیس کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں، لائسنس کارڈ کا ٹھیکہ ختم ہونے کے بعد متعلقہ کمپنی سے اضافی کارڈ منگوا کر لائسنس جاری کئے جا رہے ہیں۔

ڈارئیونگ لائسنس کی ٹکٹیں رواں سال کے نو ماہ کے دوران ہی ختم ہو گئی ہیں جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مسائل کے جلد حل کے لیے ڈی آئی جی پنجاب ٹریفک کو ہدایات جاری کر دیں۔

ٹریفک پولیس کے ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس کی ہدایات کے بعد تین کروڑ سے زائد کی ٹکٹیں سال کے آخری تین ماہ میں فراہم کرنے کے لیے پوسٹ آفسز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے، ٹریفک ہیڈ کواٹر نے ٹکٹوں کی فراہمی تک پی ٹی 24 فائل کے ساتھ منسلک کر کے لائیسنسوں کے ااجراء کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ سینٹرز بڑھنے اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے رجحان میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ سے ٹکٹوں اور کارڈز میں مشکلات کا سامنا ہے، ٹیسٹنگ سینٹرز 6 سے بڑھ کر 12 جبکہ پنجاب میں 48 سے بڑھ کر تعداد 160 سے زائد ہو گئے ہیں، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی تعداد بھی اوسطاً 2 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.