جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 پتنگ فروش ملزمان گرفتار

0

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 پتنگ فروش ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 پتنگ فروش ملزمان نبیل، قاسم، نعمان، حمزہ اور ابرارکو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 168 پتنگیں برآمد کر الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ سول لائنزپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم آفاق کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 95 پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ پولیس نے پتنگ فروش ملزم علی کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 150 پتنگیں اور 4 ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناکھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے،شہری خصوصا والدین پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.