مریضوں کو پرائیویٹ لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کرنیوالے ڈاکٹروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ صحت
جہلم: محکمہ صحت کے ارباب اختیار نے خبر دار کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو پرائیویٹ لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ صحت نے نارووال اور شیخوپورہ میں ایسا کرنے والے ڈاکٹر زمعطل کر دیئے ہیں، سرکاری ہسپتالوں کی لیبارٹریوں میں تمام اہم اور ضروری ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے، ڈاکٹر بازار سے دوائیں خریدنے اور پرائیویٹ لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت مریضوں کو ہر گز نہ کریں۔
سرکاری لیبارٹریوں میں کوالٹی کنٹرول اور ان کے ٹیسٹوں کا معیار اور نتائج کا اعتبار بڑھانے کے لئے ایس او پیز تیار کر کے ان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
عملے کی طرف سے پابندی یقینی بنانے کے لئے ایس او پیز کو لیبارٹریوں میں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات اور ضروری ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے کے پینا فلیکس آویزاں کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ، ڈاکٹرز بازار سے ادویات خریدنے اور پرائیویٹ لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کسی صورت نہ کریں۔
سرکاری لیبارٹریوں میں کوالٹی کنٹرول اور ان کے ٹیسٹوں کا معیار اور نتائج کا اعتبار بڑھانے کے لئے ایس او پیز تیار کر کے ان کا نوٹیفکیشن کر دیا گیا ہے۔ عملے کی طرف سے پابندی یقینی بنانے کے لئے ایس او پیز کو لیبارٹریوں میں نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے۔