ڈی پی او آفس جہلم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

0

جہلم: ڈی پی او آفس جہلم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کے لیے تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کیے۔ ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کو ماں کو قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری جبکہ ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کو 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر انعامات دیئے گئے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اچھے کام پر انعام اور ناقص کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.