جہلم پولیس نے 8 سالہ بچے اور 19 سالہ گمشدہ نوجوان کو والدین سے ملا دیا

0

جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، گمشدہ 8 سالہ بچے اور 19 سالہ گمشدہ نوجوان کو والدین سے ملا دیا۔

تفصیلات کے مطابق 8 حسن علی گھر سے باہر نکلا جو کھیلتے ہوئے گم ہو گیا اور واپس گھر نہ آیا، وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او صدر عرفان جیلانی اور ٹیم نے ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچے حسن علی کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔

ادھر 19 سالہ طیب جو ڈس ایبل ہے گھر سے باہر گیا اور لاپتہ ہو گیا، ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم نے ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ طیب کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ صدر، کالا گجراں اور ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لیے تیار ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.