شاعر و محقق فرزند علی ہاشمی کی حالیہ کتاب ”ایوب محسن (شخصیت و فن)” کی تقریب رونمائی

0

پنڈدادنخان: ادبستان کے بانی اور معروف غزل و صوفی گائیک اقدس ہاشمی نے میڈیا کوآرڈینیٹر ادبستان آکاش علی مغل کے ہمراہ اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد میں شاعر و محقق فرزند علی ہاشمی کی حالیہ کتاب ”ایوب محسن (شخصیت و فن)” کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔

اس موقع پر ادب سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات موجود تھیں جن میں ڈاکٹر خالد اقبال یاسر، ڈاکٹر نثار ترابی، ڈاکٹر زاہد حسن چغتائی، ڈاکٹر روش ندیم، ڈاکٹر حمیرا اشفاق، نسیمِ سحر، ڈاکٹر عارف فرہاد سمیت دیگر شامل تھے۔ اقدس ہاشمی نے تقریب کے آغاز میں فرزند علی ہاشمی کی تحریر کردہ منقبت بھی پیش کی اور بعد اذاں غزل گائیکی سے بھی حاضرین کو محظوظ کیا۔

اس موقع پر ملک کے مشہور و معروف شاعر امجد اسلام امجد کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.