عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ چوہدری رضوان

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری رضوان منور نے کہا کہ 3 اپریل 2022ء عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے، اس میں جو کردار تھے وہ کھل کر سامنے آچکے ہیں ، ملک سنجیدہ حالات میں مبتلا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 ماہ میں معاشی تباہی کی جو تاریخ رقم کی گئی اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، امپورٹڈ حکمرانوں نے وطن عزیز کی غیور عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، جس نے ان 11 ماہ میں پاکستان میں آنکھیں کھولیں اور جو معصوم آج پیدا ہورہے ہیں وہ امپورٹڈ حکمرانوں کے قرضوں تلے دبے ہونگے۔ حکمرانوں نے پچھلے 11 ماہ میں جو زوال ملک میں لائے اس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

چوہدری رضوان منور نے ضلع جہلم کے غیور عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تا کہ ملک کو دوبارہ پٹری پر چڑھایا جائے اور معیشت بحال ہو اور مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.