منگلا: منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا گیا، دریائے جہلم کنارے بستیوں کو نقل و حمل سے احتیاط برتنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق منگلاڈیم میں پانی کی سطح 1242 فٹ تک پہنچ گئی جس کے بعد ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، منگلا ڈیم سے 28 ہزار کیوسک پانی دریائے جہلم میں چھوڑ دیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سےدریا کنارے بستیوں کو نقل و حمل سے احتیاط برتنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔