سوہاوہ/ ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی کے علاقہ موضع کسیال میں پولیس چوکی قائم کردی گئی، چوکی انچارج کے فرائض اے ایس آئی صداقت کے سپرد، محرر کے فرائض عمرگلزاز سرانجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کی یوسی اڈرانہ کے گاؤں کسیال میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد اور ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی نازیہ کوثر کی ہدایات پر پولیس چوکی قائم کردی گئی۔
ڈی ایس پی سوہاوہ نے پولیس چوکی کادورہ کرکے افتتاح کیا۔ چوکی انچارج کے فرائض اے ایس آئی صداقت سرانجام دیں گے جبکہ محرر کی ڈیوٹی عمر گلزار سرانجام دیں گے۔
علاقہ مکینوں نے ڈی پی او جہلم اورایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔ شہریوں نے مزید کہا کہ اس علاقے میں پولیس چوکی قائم ہونے سے علاقے میں جرائم میں کمی ہوگی اور بروقت پولیس رسپانس کرے گی۔