سماجی تنظیموں کی جانب سے مستحقین کو راشن کی فراہمی بہت اچھا عمل ہے۔ سمیع اللہ فاروق

0

جہلم: مستحق افراد سارے معاشرے کی ذمہ داری ہوتے ہیں ان کا خیال رکھنے سے ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فارو ق نے سماجی تنظیم الصدیق ویلفیئر کی جانب سے رمضان راشن کی تقسیم کا آغاز کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیموں کی جانب سے مستحقین کو راشن کی فراہمی بہت اچھا عمل ہے، صاحب حیثیت افراد کو اس مشن کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد بھی ہمارے بھائی بہن ہیں ان کی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارے دین کی اعلی تعلیمات کا حصہ ہے۔ اس موقع پر سماجی تنظیم کے ذمہ داران اور سرکاری افسران نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.