ڈی پی او جہلم ناصر محمود باوجوہ کا سول ہسپتال، ٹریفک دفتر اور ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر جہلم کا دورہ

0

جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم کا دورہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ پولیس افسران کے سکریننگ ٹیسٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر تمام نفری کے مفت میڈیکل ٹیسٹس کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں آج 16 پولیس افسران کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے، ڈی پی او جہلم نے خوش اسلوبی سے پراسس مکمل کرنے کیلئے انسپکٹر احسن شہزاد بٹ کو فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس افسران کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

بعد ازاں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ٹریفک دفتر اور ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر جہلم کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم و ٹریفک پولیس مسعود مظہر نے ڈی پی او جہلم کو ڈرائیونگ ٹیسٹ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریف کیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے،پیپرلیس پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔

ڈی پی او جہلم کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ٹریفک دفتر میں شہریوں کی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.