دینہ کے نواحی علاقہ طمہ عجائب میں چنگ چی رکشہ جانور کو بچاتے ہوئے الٹ گیا، 2 مسافر زخمی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ طمہ عجائب میں چنگ چی رکشہ ڈرائیور جا رہا تھا کہ اچانک گائے سامنے آنے کی وجہ سے بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس سے رکشہ میں سوار محمد ابراہیم ولد محمد شفیق اور ایک خاتون بھی شدید زخمی ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی۔