جہلم پولیس کے شہید کانسٹیبل ذیشان علی کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

0

دینہ کے علاقہ بڑل سے تعلق رکھنے والے جہلم پولیس کے شہید کانسٹیبل ذیشان علی کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

شہید کی لحد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔


ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس، ایس ایچ او منگلا کینٹ احسن شہزاد بٹ اور دیگر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ شہید کانسٹیبل ذیشان علی ایک سال قبل ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔

ایک سال قبل خفیہ اطلاع پر دینہ پولیس نے عید کی رات منگلا روڈ دینہ پر ایک نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کرنے والے مقدمہ نمبر 535/22 بجرم 302/324/34 کے مقدمے میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحصیل گوجرخان کے تھانہ جاتلی کی حدود میں چھاپہ مارا۔ دوران ریڈ ملزمان نے فائرنگ کی جس سے کانسٹیبل ذیشان علی شہید ہو گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی کی اور کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، آپ دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے۔ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔


ڈی پی او جہلم نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے۔ شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں۔

شہید کانسٹیبل ذیشان علی ماں باپ اور بہنوں کا لاڈلہ بھائی تھا اور 3 بہنوں کا سب سے چھوٹا بھائی تھا، شہید کی عمر تقریباً 24 سال تھی اور تعلیم ایف اے تک حاصل کی، 2019 میں پو لیس میں بھرتی ہوا اور دینہ کے نواحی علاقہ بڑل پنڈوری کا رہائشی تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.