ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا خاتون کی گھر کھانے کا سامان نہ ہونے کی 15 کال پر نوٹس، جہلم پولیس نے خاتون کی مدد کرکے نہ صرف ایک جان بچائی بلکہ بھوکوں کو کھانا کھلا کر اعلیٰ مثال بھی قائم کردی۔
جہلم کی ایک خاتون نے 15 پولیس کو کال کرکے بتایا کہ اس کے گھر میں کھانے کو کچھ بھی نہیں اور میں زندگی سے تنگ آچکی ہوں۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر کالا گجراں پولیس نے فوری طور پر خاتون کے اہل خانہ کو کھانے پینے کا سامان پہنچایا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی خدمت و تحفظ ہمارا فرض مقدم ہے۔
ڈی پی او جہلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہمارا دینی فریضہ ہے کہ اپنے آس پاس اور دیگر مسلمانوں کا خیال رکھیں، صاحب حیثیت لوگوں کو چاہئے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں تاکہ کوئی بھی بھوک کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ ہو۔