جہلم: ڈینگی کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو ڈینگی کے پھیلاو کوروکنا ناممکن ہوجائے گا۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں کی جانے والی ڈینگی سرویلنس اور ڈینگی کی ٹیموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ڈینگی کے لاروا کی نشاندہی کچھ مقامات پر ہوئی ہے اس لاروا کوپھیلنے سے روکنے کے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے اینٹی ڈینگی عملہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سرویلنس بھرپور طریقے سے جاری رکھی جائے جہاں کہیں لاروا برآمد ہوتا ہے اسکو فوری تلف کیا جائے، موسم تبدیل ہو رہا ہے جو کہ ڈینگی لاروا کی پیدائش کا باعث بن سکتا ہے اس لیے ڈینگی ٹیمیں محتاط رہے ہیں اور انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھیں، جہاں جہاں ڈینگی لاروا ملنے کے امکانات ہیں وہاں سخت نگرانی کریں۔