سوہاوہ: ریسکیو 1122 کے آفس میں موسم بہاراں کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید اور ایڈمن آفیسر اسماعیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک ساتھ پودے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی طرح سوہاوہ کے ریسکیو 1122 کے آفس میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا اور ریسکیو کے افسران اور ملازمین نے ایک ساتھ پودے لگائے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سر سبز اور شاداب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پھلدار اور پھولدار پودے لگائیں اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کریں اور موحول کو موسمی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔