پنجاب الیکشن؛ ٹکٹوں کی تقسیم، ضلع جہلم کے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

0

جہلم: پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ شروع ہو گیا، ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کر لئے۔

حلقہ پی پی 25 سے راجہ یاور کمال اور چوہدری فواد حسین کے درمیان ٹکٹ کا مقابلہ ہوگا۔ پی پی 26 سے چوہدری فواد حسین اور چوہدری ظفراقبال جبکہ پی پی 27 سے راجہ شاہنواز کا بھی انٹرویو کر لیا گیا۔

پی پی 25 تحصیل سوہاوہ، تحصیل دینہ میں سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال کے درمیان ٹکٹ کا مقابلہ ہے جبکہ پی پی 26 اور پی پی 27 میں دونوں سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ شاہنواز خان پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے امیدوار ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، تحریک لبیک پاکستان، جماعت اسلامی کے امیدواران بھی صوبائی نشستوں پر امیدوار ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز اپنے تمام امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لئے ہیں اور اگلے چند روز میں امیدواروں کو ٹکٹس جاری کر دیئے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے امیدواروں کے انٹرویوز نہیں کئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.