دینہ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن نے دریائے جہلم میں تیراکی اور نہانے پر دفعہ 144 کے تحت مزید 7 دن کے لیے پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے دریائے جہلم، نہروں، برساتی نالوں میں تیراکی اور نہانے پر دفعہ 144 کے تحت مزید 7 دن کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جو فوری نافذ العمل ہو گا، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دریائے جہلم، نہروں برساتی نالوں اور سمال ڈیموں میں تیراکی یا نہانے پر مکمل پابندی ہو گی۔