چوہدری پرویز الٰہی کے گھر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ رشیدہ عزیز

0

جہلم: رشیدہ عزیز نےکہا کہ ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے سابق وزیر اعلی اور مرکزی صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کے گھر گزشتہ رات حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

رشیدہ عزیز ضلعی صدر انصاف ویمن ونگ جہلم و ٹیم پی ٹی آئی ویمن ونگ نے کہا کہ جس طرح چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور تمام حکومتی مشینری حرکت میں آئی پتھراؤ کیا گیا گھر میں موجود ملازموں پر تشدد کیا گیا ایسے لگ رہا تھا جیسے کسی دہشت گرد کو گرفتار کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی خفاظتی ضمانت لے چکے تھے جو 6 مئی تک ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران کے گھر ایسے ہی حملہ کیا گیا تھا یہ فاشسٹ حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال کر کے ہمیں ڈرا نہیں سکتی یہ قانون شکن ہیں، آئین شکن ہیں خود کو آئین اور قانون سے بالا تر سمجھنے والے بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، انکے ایسے اقدامات سے ہمارے حوصلے مذید بلند ہو رہے ہیں یہ ہر گزرتے دن کیساتھ ننگے ہو رہے ہیں۔

رشیدہ عزیز نے کہا کہ ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، یہ حکومت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے میں دن رات مصروف عمل ہے، یہ لوگ حکومت میں رجیم چینج سے آئے ہی اپنے اربوں کے کیسز ختم کروانے تھے، عوام اور ملک سے انکا کوئی تعلق نہ پہلے کبھی تھا نہ اب ہے ایسی ریاستی دہشت گردی آل شریف اور زرداری کیخلاف کبھی نہی دیکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ ہمارے ملک پاکستان کا حامی و ناصر ہو مولا علی علیہ سلام کاقول ہے ” کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہی چل سکتا” ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.