دینہ میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث داتا روڈ کی گلیوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث ہر طرف گندگی کے ڈھیر اور بدبو ہی بدبو ، آئے روز مرزا فضل الحق سٹریٹ کی مین گلی بند رہنے لگی، راہگیروں اور نمازیوں کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر کے اکثر محلے ، گلیوں میں صفائی نہ ہونے کے باعث ہر طرف گندگی کے ڈھیر ، نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کئی کئی فٹ گندا پانی کھڑا ہونے لگا۔
اسی طرح داتا روڈ پر واقع مرزا فضل الحق سٹریٹ میں آئے روز نالیاں بند رہنے لگیں اور گندا پانی گلی میں کھڑا ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، ہر طرف گندگی کے ڈھیر ، شہریوں نے متعدد بار درخواستیں دیں مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہو ئی اور عوام ذلیل و خوار ہونے لگی۔
علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔