جہلم: شہر کے مختلف علاقوں میں واقع اربوں روپے کی قیمتی سرکاری پراپرٹی پر پختہ تعمیرات ہونے لگی، محکمہ مال سمیت ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت کی وجہ سے بااثر افراد نے حکومت پنجاب اور محکمہ اوقاف کی مالکیتی ،قیمتی اراضی پر قبضے کر کے پختہ تعمیرات شروع کر رکھی ہیں، اس طرح با اثر قبضہ مافیا نے محکمہ مال کے عملے کے ساتھ مک مکا کے بعد پختہ گھروں ،مکانوں ،پلازوں اور ہاؤسنگ سوسائیٹیوں میں شامل کر کے فروخت شروع کر رکھی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں حکومت پنجاب ،محکمہ اوقاف پر بااثر افراد نے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کے ساتھ سازباز کر کے سرکاری جہگوں پر قبضے کر کے محکمہ مال کے عملے کی سرپرستی کی وجہ سے فروخت شروع کر رکھی ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ متعلقہ افسران کو تحریری و زبانی طور پر آگاہ کر چکے ہیں ،لیکن افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے نوٹس لینے اور سرکاری اراضی پر ہونے والے قبضے وا گزراکروانے کا مطالبہ کیا ہے۔