پنڈدادنخان: سگھر پور کے رہائشیوں کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، سڑک بند کر دی

0

پنڈدادنخان: بجلی کے بلوں میں اضافے کے باعث شہری اور دیہی علاقوں سے احتجاجات کے بعد احتجاجوں کا سلسلہ چھوٹے چھوٹے مضافاتی علاقوں اور گاؤں گوٹھوں تک بھی پہنچ گیا۔

پنڈدادنخان کے علاقہ سگھر پور کے رہائشیوں نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف پنجاب ہائی وے کی سڑک پنڈی سید پور کے مقام سے ٹائر اور دیگر چیزیں جلا کر بند کر دی جس کے باعث منڈی بہاؤالدین، جہلم اور جی ٹی روڈ کی جانب جانے والی ٹریفک بلاک ہو گئی، مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔

احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بجلی کے بلوں میں ناروا اضافے کو واپس لیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.