ایک ساتھ پراپرٹی ٹیکس جمع کروا کر 10 فیصد رعایت حاصل کریں۔ ای ٹی او اورنگزیب خان

0

سوہاوہ: اورنگزیب خان نے کہا کہ ایک ساتھ پراپرٹی ٹیکس جمع کروا کر دس فیصد رعایت حاصل کریں، پراپرٹی ٹیکس جمع کروانا ہر شہری پر فرض ہے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پراپرٹی ٹیکس کولیکشن ایجنسی ہے جن افراد کا پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کو گا ان کو بھاری جرمانہ اور قرقی جائیداد جیسے وارنٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انچارج ای ٹی او اورنگزیب خان نےسوہاوہ کے صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان سوہاوہ کو متعدد بار میڈیا اور دیگر ذرائع سے آگاہ کیا جا چکا ہے کہ وہ اپنے پراپرٹی ٹیکس جمع کروائے جس پر سینکڑوں شہریوں نے اپنے پراپرٹی ٹیکس جمع کروائے ہیں لیکن جو لوگ اب بھی نادہندہ ہیں ان کو پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے پر رعایت دی جا رہی ہے جو محدود مدت کے لیے ہے اس کے بعد ایسے افراد کی پراپرٹی کو سیل کرنے جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ قرقی اور بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ملاقات کرنے والے صحافیوں کی طرف سے سوال اٹھایا گیا کہ موجودہ ملکی صورتحال اور مہنگائی سے شہری پہلے ہی سخت پریشان ہیں ان پر یہ ٹیکس ظالمانہ ہیں جس پر ای ٹی او اورنگزیب خان کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ ٹیکس کولیکشن ایجنسی ہے جس کا کام ٹیکس جمع کرنا ہے اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانا ہے۔

ای ٹی او اورنگزیب خان نے کہا کہ ٹیکس میں رعایت اور درستگی کا اختیار ان کے پاس ہے لیکن ٹیکس کو ختم کرنے کا اختیار وہ ہر گز نہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا تین چار سال قبل بھی شہریوں کو ٹیکس کے حوالے سے آگاہی مہم دی گئی تھی جس پر بھی سینکڑوں شہریوں نے ٹیکس جمع کروایا تھا جو کہ اب کچھ افراد گزشتہ چار سال کے ٹیکس نادہندہ ہیں اس لیے جرمانوں اور سخت سزاؤں سے بچنے کے لیے شہریوں کو سہولت دی جا رہی ہے یکمشت اور اقساط میں اپنا ٹیکس جمع کروانے کے لیے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک ادارے کا ضلع میں سربراہ ہوں جو حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کا پابند ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.